بہاولنگر میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ قدیر آباد روڈ پر سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کی محمد نعیم عرف نعیمی کھرل کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ مفرور ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جن کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں