سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 7 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ 7 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے،
مرکزی بینک کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 22 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔