طلبہ کو امتحانی مراکز میں اب سینڈوچز، چاکلیٹ، آئس کریم ملے گی!

ریاض: (ویب ڈیسک) امتحانات دینے والے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب انہیں امتحانی مراکز میں سینڈوچز، چاکلیٹ، آئسکریم ملے گی۔

طلبہ کو دوران امتحان ذہنی طور پر فریش رکھنے کے لیے انہیں امتحانات کے دوران سینڈوچز، چاکلیٹ، آئسکریم، چائے، ہلکے پھلکے سنیکس اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، یہ تصاویر دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ واقعہ سعودی عرب کا ہے، جہاں امتحان دینے کے دوران ممتحن کی جانب سے امیدواروں کو ہلکے پھلکے سنیکس، سینڈوچز، چاکلیٹس، آئسکریم، چائے اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

 تعلیمی حلقوں کے مطابق اس دوستانہ اور آرام دہ ماحول کا مقصد طلبہ کے ذہنی دباؤ اور امتحانی پریشانی کو کم کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ یکسوئی اور اعتماد کے ساتھ اپنے امتحانات دے سکیں۔

سوشل میڈیا صارفین اب اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ کیا دیگر ممالک کے تعلیمی نظاموں میں بھی ایسی طلبا دوست سہولیات متعارف کرائی جانی چاہئیں، تاکہ امتحانات کا تجربہ زیادہ خوشگوار بنایا جا سکے اور امتحانی خوف و پریشانی میں کمی لائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں