پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 674 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 118 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 1 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 278.27 روپے سے کم ہو کر 278.26 روپے پر آگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں