فیفا ورلڈکپ، جنوبی افریقہ و چیک ری پبلک کا میچ ایک، ایک گول سے برابر
اٹلانٹا: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء گروپ اے کی ٹیموں چیک ری پبلک اور جنوبی افریقہ کا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔
اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں چیک ری پبلک نے شاندار آغاز کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں میکال سیڈیلیک کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جو ہاف ٹائم پر برقرار رہی۔
کھیل کے 83ویں منٹ میں چیک ری پبلک کے پاویل شُلتس کے باکس میں ہینڈ بال پر ریفری نے جنوبی افریقہ کو پنالٹی دی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیبوہو موکوینا نے گول سکور کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔
موکوینا کے فیصلہ کن گول نے جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ امیدوں کو برقرار رکھا، دونوں ٹیمیں ابتدائی میچ میں شکست کے بعد اس بار ایک، ایک پوائنٹ کے ساتھ میدان سے واپس گئیں۔