کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان فورتھ شیڈول میں شامل

مظفرآباد:(دنیا نیوز) کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان کو فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سیکڑوں ارکان کو شامل کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ کارروائی آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 16 (1)کے تحت عمل میں لائی گئی۔

ان ارکان میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار سرکردہ سرغنوں کے علاوہ وہ ارکان بھی شامل ہیں جن کے متعلق پرتشدد کاروائیوں میں شامل ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں