یوکرین کا ماسکو میں اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، بڑی آئل ریفائنری شدید متاثر
ماسکو: (دنیا نیوز) یوکرین نے روسی دارالحکومت ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے نتیجے میں ماسکو کی سب سے بڑی آئل ریفائنری شدید متاثر ہوئی، درجنوں ڈرونز مار گرائے گئے، چند ڈرونز آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد رہائشی عمارتیں بھی حملوں کی زد میں آئیں، حملوں کے باعث روس میں ایندھن اور پٹرول کا شدید بحران پیدا ہو گیا۔