ایرانی وزیر خارجہ کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت، خطے کی تازہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے کویتی ہم منصب کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق ہونے والی تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا اور ایران کی اچھی ہمسائیگی کی پالیسی سے وابستہ عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے خلیجی ممالک کے ساتھ مکالمے کے فروغ، باہمی اعتماد کے استحکام اور غلط فہمیوں کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات سے متعلق متعدد اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی مشاورت و رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں