فیفا ورلڈ کپ، سوئٹزر لینڈ نے بوسنیا کو 1-4 سے شکست دے دی

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء گروپ بی کے اہم میچ میں سوئٹزر لینڈ نے بوسنیا کو 1-4 سے شکست دے دی۔

سوئٹزر لینڈ کی جانب سے جوہان منزمبی نے 2 گول سکور کیے جبکہ روبین ورگاس اور گرینائٹ زاکا نے ایک، ایک گول سکور کیا، پہلے ہاف میں حاصل کی گئی برتری کو دوسرے ہاف میں مزید مستحکم کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ نے مجموعی طور پر 4 گول سکور کیے۔

بوسنیا کی ٹیم نے مقابلے میں واپسی کی کوشش کی اور ایک گول کرنے میں کامیاب رہی، تاہم سوئٹزرلینڈ کی منظم دفاعی حکمت عملی اور مؤثر حملوں کے باعث وہ مزید گول نہ کر سکی۔

اس کامیابی کے بعد سوئٹزرلینڈ نے گروپ بی میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے، جبکہ بوسنیا کو اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات برقرار رکھنے کیلئے آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں