پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا شدید مندی پر اختتام

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام شدید مندی سے ہوا۔

100 انڈیکس 2475 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 78 ہزار 922 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا، انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 82 ہزار 185 اور یومیہ کم ترین سطح1 لاکھ 77 ہزار836 رہی۔

سٹاک ایکسچینج میں 564 کمپنیوں میں سے 141 کمپنیوں میں اضافہ، 329 کمپنیوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں 54 ارب روپے مالیت کے 1 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 994 ارب روپے پر آگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں