ہسپانوی عدالت کا وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ پر مقدمہ چلانے کا حکم

میڈرڈ: (دنیا نیوز) ہسپانوی عدالت نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ پر مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔

سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز پر کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، وزیرِاعظم کی اہلیہ کو اپنا پاسپورٹ فوری سرنڈر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہسپانوی وزیرِاعظم کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

عدالت نے وزیراعظم پیڈرو کی اہلیہ بیگونیا گومیز کے ملک سے فرار کا خدشہ کا ظاہر کرتے ہوئے بیگونیا کو ہر دو ہفتے بعد پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں