امریکی کسی بھی چیز سے بڑھ کر معاشی فائدے کی زبان کو سمجھتے ہیں، محمد مخبر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محمد مخبر کا کہنا ہے کہ امریکی کسی بھی چیز سے بڑھ کر معیشت اور معاشی فائدے کی زبان کو سمجھتے ہیں۔
ایک بیان میں مشیر ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ جب تک معاہدہ صرف کاغذوں پر رہے گا، مشرق وسطیٰ میں توانائی کی ترسیل معطل رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ معاہدوں پر صرف دستخط کافی نہیں ہوتے، بلکہ ان پر عملدرآمد بھی ضروری ہے، ورنہ اس کے معاشی اور توانائی کے شعبے پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔