ایرانی وفد امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

برگن سٹاک: (دنیا نیوز) سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک پہنچ گیا۔

سوئس حکومت نے ایرانی وفد کے پہنچنے کی تصدیق کر دی، ایرانی وفد میں سپیکر باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی اور گورنر سینٹرل بینک شامل ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ سے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کریں گے، امریکہ سے وضاحت لی جائے گی کہ وہ اپنے وعدے کیسے پورے کرے گا، وعدے پورے نہ ہونے پر مفاہمتی عمل میں مشکل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالف فریق لبنان میں جنگ بندی سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا، حتمی معاہدے سے متعلق مذاکرات اس وقت ہوں گے جب دیگر شقوں پر بھی عمل درآمد ہو جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے، ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت کی بنیاد وعدے کے بدلے وعدہ اور عمل کے بدلے عمل کے اصول پر قائم ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں