آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول نہیں، جہاز رانی معمول کے مطابق جاری ہے: سینٹ کام

واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کوئی کنٹرول نہیں اور اہم بحری گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

سینٹ کام کے مطابق 20 جون کو آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران 55 تجارتی جہازوں کے ذریعے ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد بیرل تیل عالمی منڈیوں تک پہنچایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے واضح کیا کہ بحری جہازوں کے لیے مختص راستے کسی رکاوٹ یا غیر ضروری تقاضوں سے پاک ہیں اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

سینٹ کام کا مزید کہنا تھا کہ امریکی افواج خطے میں جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور سمندری راستوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں، جبکہ ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھی متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں