موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں عارضی کمی کا فیصلہ واپس

اسلام آباد:(دنیا نیوز) موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں عارضی کمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سابقہ حدِ رفتار بحال کر دی گئی۔

 موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق موٹرویز پر کاروں اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایل ٹی وی) کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز پر پبلک سروس وہیکلز (پی ایس وی) اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایچ ٹی وی) کے لیے بھی حدِ رفتار دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس کا کہنا قومی شاہراہوں پر کاروں، ایل ٹی وی، پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑیوں کی حدِ رفتار بھی سابقہ سطح پر بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ حدِ رفتار کے اندر گاڑیاں چلائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں