عوامی حقوق کا ڈرامہ فلاپ، عمائدین کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

مظفرآباد: (دنیا نیوز) کوٹلی کی نامور شخصیات محمد آزاد، حامد محمود اور ظفر اقبال نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی انتشار انگیز پالیسیوں کو بھانپتے ہوئے ان سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔

رہنماؤں نے خود کو قانون پسند اور محبِ وطن قرار دیتے ہوئے ریاستِ پاکستان کی حمایت کا عزم دہرایا۔

کوٹلی آزاد کشمیر کے محمد آزاد نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایکشن کمیٹی کا حصہ رہا، لیکن پابندی کے بعد قانون کی پاسداری کرتے ہوئے لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔

دوسری جانب کوٹلی کی معروف سماجی شخصیت حامد محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ میں پابندی سے قبل تک ایکشن کمیٹی کا حصہ تھا، مگر اب میرا اس سے کوئی تعلق یا وابستگی نہیں ہے۔

کوٹلی کے ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو حکومت نے کالعدم قرار دے دیا ہے لہذا میرا اس سے اب کوئی تعلق نہیں ہے، عمائدینِ کوٹلی کی لاتعلقی واضح کرتی ہے کہ یہ تحریک عوامی تائید کھو کر اب خالصتاً ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں