گلگت بلتستان کے جنرل انتخابات: منتخب ارکان اسمبلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

گلگت: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جنرل انتخابات 2026ء میں منتخب ارکان اسمبلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز جنرل نشستوں پر سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والی جماعت قرار دیدی گئی، کامیاب امیدواروں کے نام الیکشن ایکٹ 2017ء اور الیکشن رولز 2017ء کے تحت جاری کئے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، 21 جنرل، 6 خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹس نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، پیپلز پارٹی 13 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آگئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت قرار دی گئی، استحکام پاکستان پارٹی 6 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن گئی، ایم ڈبلیو ایم ایک اور آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ہوگئی۔

سپریم کورٹ گلگت بلتستان کے احکامات پر 3 حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے، 3 حلقوں کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے کے باعث جاری نہ ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں