ٹرمپ انتظامیہ نے مفاہمت کی پہلی شق پر عمل کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، ابراہیم عزیزی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکہ کو معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے متنبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق پر عمل کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا ہے، اس شق میں دونوں فریقین نے تمام محاذوں، بشمول لبنان میں فوری اور مستقل فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر اتفاق کیا تھا۔

ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکہ کی اس شق پر عمل نہ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایرانی عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں۔

ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، جن میں معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سمجھدار اور دفاعی ردعمل بھی شامل ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں