راجہ پرویز اشرف نے سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ ناکافی قرار دیدیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز ) رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ ناکافی قرار دے دیا، حکومت سے 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔

رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ موجودہ قیادت کی حکمت عملی سے پاکستان کا نام پہلی بار دنیا میں گونجا ہے، اپوزیشن تنقید کرے مگر ساتھ میں تجویز بھی دے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہر حکومت کی خواہش ہوتی ہے ایسا بجٹ دے جسے عوام میں پذیرائی ملے، موجودہ حالات میں عوام کی ساری خواہشات پوری نہیں کی جا سکتیں۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کہیں زیادہ ہیں، وسائل بڑھانے کیلئے ہمیں سر جوڑنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں