فیصل کریم کنڈی نے کے پی میں پی ٹی آئی کی 14 سالہ کارکردگی مایوس کن قرار دیدی
پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی 14 سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیدیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلزپارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی بجٹ پر مشاورت کی گئی اور نہ رابطہ کیا گیا، صوبے کے حکمران بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں تو خوشی ہوگی، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔