گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان
لاہور:(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ ایکس‘ پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا ورنہ 5 کروڑ کا جرمانہ۔
اُنہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا یہ بل جاہلانہ بھی ہے اور غاصبانہ بھی، یہ عوام کے بنیادی حق پر ڈاکہ ہے۔
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) June 20, 2026
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس بل کی منظوری قومی اسمبلی میں بیٹھے ارکان کی اہلیت اور قابلیت کا شاندار اظہار ہے کہ وہ آئین سے متصادم بل پاس کررہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مکان تو چھوڑیں اس طرح کے ٹاورز کھیل کے میدانوں اور پارکس میں بھی کمیونٹی کی مرضی کے بغیر نصب نہیں ہونا چاہیے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کیاعوامی مفاد کے خلاف اس بل پر آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر اور کمیٹی کے سربراہ کو عہدوں پر موجود رہنا چاہیے؟