مریم نواز کا اعتماد اور جینے کا حوصلہ دینے والے ہر والد کو خراج تحسین

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اولاد سے محبت اور انکی حفاظت اورحقوق پورے کرنے والے اور اولاد خاص طور پر بیٹیوں کو اعتماد اورجینے کا حوصلہ دینے والے ہر والد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فاڈر ڈے پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ باپ سائبان کی مانندخود کڑی دھوپ اور تیز بارش سہہ کر بھی بچوں کو سایہ فراہم کرتا ہے، عظیم باپ اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتا ہے، باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے لئے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں، والد محترم محمد نواز شریف کی گود پہلا مکتب اور اُنکا سایہ مضبوط ترین آسرا ہے، محمد نواز شریف کی محبت میں گھلی شخصیت میری سیاست اور سوچ کا محور ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد ہی خودداری سے جینا اور اعتماد سے جیتنا سکھاتے ہیں، والد کی محبت اور دعائیں ہر لمحہ حصار میں لئے رہتی ہیں، دعا گو ہوں کہ ہر بچے کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور اُنہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں