امن مذاکرات میں کوئی بھی امریکا اور ایران کی نیک نیتی پر شک نہیں کر سکتا: اسحاق ڈار
قاہرہ:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کوئی بھی جبکہ کوئی بھی امریکا اور ایران کی نیک نیتی پر شک نہیں کر سکتا۔
ایران پر عائد پابندیوں کا معاملہ امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں زیرِ بحث آئے گا اور انہیں یقین ہے کہ امریکا اور ایران بالآخر ایک حتمی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔
العربیہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، مصر اور ترکیہ نے ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی ہے، جبکہ کوئی بھی امریکا اور ایران کی نیک نیتی پر شک نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی، آئندہ 60 دن کے دوران آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ متوقع نہیں۔
دوسری جانب ترجمان مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آر-4 وزارتی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، اجلاس میں پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
اجلاس کے دوران خطے کی تازہ پیش رفت اور اسلام آباد میں طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مسلسل رابطے اور مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔