رینالہ خورد میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت 2 خطرناک ڈاکو گرفتار

رینالہ خورد: (دنیا نیوز) پولیس رینالہ سرکل کے تھانہ چوچک کے علاقہ ٹھٹی کلاسن موڑ ناکہ پر چار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک زخمی سمیت دو خطرناک ڈاکو گرفتار کر لئے گئے، زخمی ڈاکو کی شناخت شیرا جبکہ اس کے ساتھی کی شناخت صابر نے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام نے مطابق مقابلہ کے دوران دو ڈاکو فرار ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں