اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا: حزب اللہ
بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دیں گے، نیتن یاہو نے جارحیت کیلئے صدر ٹرمپ کو آمادہ تو کر لیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ایران اپنے سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔