دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے، باقر قالیباف کا امریکا کو دوٹوک پیغام

برگن اسٹاک : (دنیا نیوز) ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور بہتر ہے کہ امریکی حکام اپنے بیانات میں احتیاط برتیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے اور مختلف انداز میں جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ مخالفین جو بھی بیانات دیں، عملی اقدامات کا فیصلہ ایران خود کرے گا اور اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں