مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم

برگن سٹاک: (دنیا نیوز) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ یہ صرف شروعات ہیں، ہم اپنے خطے کے بہتر مستقبل کے لئے کام کر رہے ہیں۔

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کا برگن سٹاک میں لیک لوزن سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے کہنا تھا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ خطے اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ ہم مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ اور شراکت داری قائم رکھیں گے، ہم امن کے قیام کیلئے اپنی شراکت داری کو مزید بڑھائیں گے، جس سے خطے میں امن ترقی اور خوشحالی یقینی طور پر ممکن ہو گی۔

قطر کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں