فیفا ورلڈ کپ: ایران اور بیلجیم کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایران اور بیلجیم کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کر سکیں۔

دونوں ٹیموں نے جیت کیلئے بھرپور کوشش کی، تاہم مضبوط دفاعی کھیل کے باعث کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

میچ کے دوران بیلجیم نے زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول برقرار رکھا اور گول کی متعدد کوششیں کیں، لیکن ایرانی گول کیپر علی رضا بیرانوند نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچا لیے۔

دوسرے ہاف میں مقابلہ مزید دلچسپ ہوگیا جب بیلجیم کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد ایران کو عددی برتری حاصل ہوگئی، اس کے باوجود ایرانی ٹیم فیصلہ کن گول سکور کرنے میں ناکام رہی اور میچ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا۔

اس ڈرا کے بعد گروپ جی کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے اور دونوں ٹیموں کی اگلے مرحلے تک رسائی کا فیصلہ آخری گروپ میچز میں ہوگا۔

فٹبال شائقین کی نظریں اب ایران اور بیلجیم کے آئندہ مقابلوں پر مرکوز ہیں، جہاں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کیلئےسخت مقابلے متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں