مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
برگن سٹاک: (دنیا نیوز) امریکی سفارتکار نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں آبنائے ہرمز کھلا رکھنے پر اچھی پیشرفت ہوئی، بات چیت مثبت رہی، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی سفارتکار نے بتایا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں آبنائے ہرمزکھلا رکھنے پر اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور فریقین نے لبنان میں جنگ بندی کو مؤثر بنانے پر زور دیا، مذاکرات میں لبنان میں کشیدگی کم رکھنے کے طریقہ کار پر بھی بات ہوئی۔
امریکی سفارتکار کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے واضح کیا ہے وہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا دیکھنا چاہتا، سیاسی قیادت اور تکنیکی ٹیموں کے درمیان آئندہ رابطوں کے فریم ورک پر بھی اتفاقِ ہوا ہے، چاروں فریق آج ہونے والی پیشرفت پر مطمئن دکھائی دیے۔