کراچی: بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست میں جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) جوہر آباد انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں موجود ملزم دوران حراست ہی جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد خان کو گزشتہ روز بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، نارتھ ناظم آباد بلاک این میں گھر سے سے گزشتہ روز خاتون کی لاش ملی تھی۔
متوفیہ کے شوہر کے ابتدائی بیان کے مطابق 3 روز قبل چاول کھانے کے بعد اہلیہ کی طبعیت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد اہلیہ گھر میں جاں بحق ہوئی، متوفیہ کے شوہر کو جوہر آباد انویسٹی گیشن پولیس کےحوالے کیا گیا تھا۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تھانے میں ملزم کی حالت غیر ہوئی تو اسے فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال میں ملزم دم توڑ گیا۔