کراچی: کیش وین لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، لوٹی گئی رقم سے 20 کروڑ برآمد
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کیش وین لوٹنے میں ملوث ملزم پکڑا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ محمد علی عرف علی لنگڑا گرفتار کر لیا گیا، ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم میں سے 20 کروڑ روپے برآمد کر لئے گئے، واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کرلی گئی۔
کیش وین کا چیف کریو واجد واردات میں ملوث پایا گیا، ملزم محمد علی عرف علی لنگڑا نے واردات کی منصوبہ بندی کی، ڈکیتی میں ملوث گروہ درجن سے زائد ارکان پر مشتمل ہے، گروہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور ملتان میں وارداتوں میں ملوث رہا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جوہر آباد میں نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 30 کروڑ روپے لوٹے گئے تھے، باقی رقم کی برآمدگی اور فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔