کراچی: لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم لڑکی کو پانچ ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم کے خلاف دو روز قبل تھانہ ڈیفنس میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔