لاہورمیں نہر سے 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، قتل کا شبہ
لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ کے قریب نہر سے 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب نہر سے ایک کم عمر لڑکی کی لاش ملی ہے، متوفیہ کی عمر تقریباً 15 سال تھی اور موقع پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب اطلاع پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر شبہ ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینکی گئی۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
علاوہ ازیں پولیس شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاہم ورثا کی تلاش بھی جاری ہے۔