فیفا ورلڈ کپ، امریکہ کی ایرانی فٹبال ٹیم پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فٹبال ٹیم کو میچ سے 2 دن قبل امریکہ آنے کی اجازت مل گئی ہے، تاہم میچ کے بعد ایرانی ٹیم پر فوری امریکہ چھوڑنے کی پابندی برقرار رہے گی۔

خیال رہے کہ ایرانی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو میں مقیم ہے، اس سے پہلے ایرانی ٹیم کو میچ سے ایک دن پہلے امریکہ میں داخلے کی اجازت تھی۔

ایرانی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 27 جون کو مصر کے خلاف کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں