امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد واضح اکثریت سے منظور کر لی۔

امریکی سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق قرار داد اس ماہ کے آغاز میں ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہوچکی ہے، امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز کو اکثریت حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں