آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 ہزار ملاحوں، سیکڑوں جہازوں کے انخلا کیلئے آپریشن شروع

تہران: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 ہزار ملاحوں اور سیکڑوں جہازوں کے انخلا کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق یہ کارروائی ایران، عمان، امریکا اور خطے کے دیگر ملکوں کے تعاون سے انجام دی جائے گی، ضروری سکیورٹی ضمانتیں حاصل کر لی ہیں اور محفوظ بحری نقل و حرکت کے لیے حالات کا مکمل جائزہ لے لیا ہے تاکہ ان آپریشنز کو ممکن بنایا جا سکے۔

آئی ایم او کی ترجمان نے بتایا کہ ادارے نے انخلا کے عمل کے آغاز کے لیے جہازوں سے رابطہ کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں