کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

ہوسٹن: (ویب ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ہوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف تاریخی سنگ میل عبور کیا، میچ کے چھٹے منٹ میں جواؤ کینسلو کے شاندار کراس پر رونالڈو نے دائیں پیر سے خوبصورتی سے اختتام کیا اور گول ہوتے ہی ورلڈ کپ تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس گول کے ساتھ رونالڈو دنیا کے پہلے ایسے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول سکور کیا ہے، رونالڈو نے 2006ء، 2010ء اور 2014ء میں ایک، ایک، 2018ء میں 4 اور 2022ء میں بھی ایک گول کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی رونالڈو ورلڈ کپ تاریخ کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ گول سکورر بھی بن گئے ہیں جبکہ یہ ریکارڈ کیمرون کے راجر میلا کے پاس برقرار ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ لیونل میسی بھی اس سال چھٹے ورلڈ کپ میں شریک ہیں تاہم وہ ہر ایڈیشن میں گول کرنے کا اعزاز حاصل نہیں کر سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں