ایران عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو ترقی کے بڑے مواقع مل سکتے ہیں: مارکو روبیو
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران انقلابی تحریک کے بجائے عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو ترقی کے بڑے مواقع مل سکتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت کا انحصار آنے والے دنوں میں متعدد سکیورٹی مسائل کے حل اور ان پر پیش رفت سے ہو گا۔
مارکوروبیو نے کہا ک جب تک ایران کے حمایت یافتہ گروہ عراق سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور دہشت گردی میں ملوث ہیں اس وقت تک خطے میں دشمنی اور تنازع کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ مناسب وقت پر جاری مذاکرات میں زیر بحث آئے گا۔