کراچی: اورنگی ٹاؤن میں کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) اورنگی ٹاؤن مومن آباد الیاس مسجد کے قریب کار پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کو عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ محمد حذیفہ صدیقی کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول آلٹو کار میں گھر پر آکر رکا تو پہلے سے موجود نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی، مقتول کو گھر کے باہر ہی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مقتول پر اس سے قبل بھی حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول ٹریول ایجنسی کا کام کرتا ہے، بظاہر قتل کا معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں