اے این ایف کی 5 کارروائیاں، 220 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 220.720 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں پشاور، کراچی، راولپنڈی اور مکران کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 220 کلو 400 گرام چرس، 312 گرام آئس اور 8 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں