پنجاب: میرج ہالز، فارم ہاؤسز اور فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگانے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں میرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ریونیو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بڑے ریسٹورنٹس میں کیش وصولی کے بجائے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی کرنے پر غور کیا گیا، مالی سال 27-2026 کیلئے 528.5 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فود چینز کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگائے جائیں گے، جعلی رسیدیں دینے اور سیلز چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر دنیا کیش سے ڈیجیٹل پر جا سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ ٹیکس چوری پر نو ٹالرینس، کیمرے کی آنکھ بھی دیکھے گی اور ڈیجیٹل سسٹم بھی پکڑے گا۔

مریم نواز شریف نے ٹیکس وصولی اور سیکٹرل میپنگ کی ہر ہفتے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی آر اے میں انفورسمنٹ اور ہیومن ریسورس میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ہدایت کی اور عوام میں ٹیکس آگاہی بڑھانے کیلئے پی آر اے کا میڈیا ونگ مزید موثر بنانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی آر اے جہاں جہاں کارروائی کرے، جامع انداز میں کارروائی کی وجوہات میڈیا پر لائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں