کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

قیوم آباد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، گارڈن مدنی مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت 50 سالہ طاہرہ غوری کے نام سے ہوئی۔

پنجاب چورنگی انڈر بائی پاس کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، تمام لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں