میٹا نے سستے سمارٹ گلاسز متعارف کرا دیئے

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے نئے سمارٹ گلاسز متعارف کرا دیئے ہیں، جن کی ابتدائی قیمت 299 ڈالر رکھی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے گلاسز کو پہلے سے زیادہ آرام دہ اور روزمرہ استعمال کیلئے موزوں بنایا گیا ہے۔

نئے میٹا گلاسز تین ڈیزائنز، ایڈونچر، فیوری اور سٹار فائر میں پیش کئے گئے ہیں، ان میں وہی بنیادی فیچرز موجود ہیں جو رے بین(Ray Ban) میٹا گلاسز میں دیئے گئے تھے، جن میں 12 میگا پکسل کیمرا، سپیکرز، 6 مائیکروفونز اور Meta AI اسسٹنٹ شامل ہیں۔

میٹا کے مطابق گلاسز میں بہتر AI بھی شامل کی گئی ہیں، جن کی مدد سے صارفین قدرتی انداز میں گفتگو، متعدد زبانوں میں ترجمہ اور تصاویر کیلئے ’’ڈائنامک فوٹو‘‘ جیسے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔

نئے ماڈلز کو زیادہ آرام دہ بنانے کیلئے ایڈجسٹ ہونے والے ناک پیڈز، لچکدار فریم اور مختلف سائز فراہم کئے گئے ہیں، یہ گلاسز ایک چارج پر تقریباً 8 گھنٹے تک کام کر سکتے ہیں، ان کے ساتھ آنے والا چارجنگ کیس اضافی بیٹری بھی فراہم کرتا ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ سمارٹ گلاسز کا مقصد مصنوعی ذہانت کو صارفین کی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ہے، کمپنی مستقبل میں ان گلاسز کیلئے وائس گائیڈڈ نیویگیشن (Voice Guide Navigation)کی سہولت بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں