7 سالہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہ ہوسکی، تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

سرگودھا: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کی حدود میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش اور قتل کے معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم کے تین مزید ساتھی بھی گرفتار کر لئے، قتل ہونے والی منتہا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہ ہو سکی۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کر دی گئی، سی سی ڈی پولیس نے گرفتار چاروں ملزمان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں