کراچی: 3 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کا معاملہ، زیادتی کے شواہد مل گئے
کراچی: (دنیا نیوز) قائد آباد سے 3 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس کو پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کے کپڑوں سے مختلف انسانی بال اور ڈی این اے ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک سے زیادہ افراد ملوث ہو سکتے ہیں، بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر مزاحمت کے نشانات بھی پائے گئے۔
تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے تحقیقات کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، تمام مشتبہ افراد کے طبی معائنے کروائے جائیں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل میں کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، لاپتہ بچی کی بوری بند لاش گھر کے باہر سے ملی تھی۔