ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا تو مختلف آپشنز موجود ہیں: مارکو روبیو

کویت سٹی: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اگر ایران امریکا کے ساتھ ایک اچھا معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو واشنگٹن اس کے لیے تیار ہے، تاہم اگر ایران مفاہمتی یادداشت کی پاسداری نہیں کرتا تو امریکا کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کویت سٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں اور امریکا کے خلیجی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ آبنائے ہرمز کا کھلا اور آزاد رہنا عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے ناگزیر ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران مفاہمتی یادداشت کی مکمل پاسداری کرے اور طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں