آلراؤنڈر شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی کلب لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ طے
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی کلب لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ طے ہوگیا ہے۔
لنکاشائر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاداب خان کو آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
کرس گرین رواں سیزن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹیم کے لیے مزید دستیاب نہیں ہیں۔
کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاداب خان جمعہ کو لیسٹرشائر کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
— Lancashire Cricket (@lancscricket) June 24, 2026
شاداب خان کا کہنا ہے کہ لنکاشائر بڑے اور تاریخی کلبوں میں سے ایک ہے اور وہ اولڈ ٹریفورڈ میں شائقین کے سامنے کھیلنے کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ پسند رہا ہے اور ماضی میں بھی اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا۔