لبنان اور اسرائیل مذاکرات کا پانچواں دور واشنگٹن میں شروع، سفارتی سرگرمیاں تیز

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور واشنگٹن میں شروع ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی اور اسرائیلی وفود کے درمیان مذاکرات امریکی محکمہ خارجہ میں جاری ہیں، جو امریکا کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔

لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ مذاکرات کا یہ نیا دور دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں