ایرانی نیشنل آئل کمپنی نے ریفائنریز کو تیل کی فروخت کیلئے بولیاں طلب کرلیں

تہران: (دنیا نیوز) امریکی پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران کی نیشنل آئل کمپنی نے ریفائنریز کو تیل کی فروخت کے لئے ایشیائی ریفائنریز سے بولیاں طلب کرلیں۔

تاہم ایران کے بڑے خریداروں کے علاوہ مزید بولیاں پیش کئے جانے کی فی الحال توقع نہیں ہے، پابندیاں ہٹنے کے باوجود فی الحال چین ہی ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار رہے گا جبکہ مجموعی طور پر بڑی ایشیائی ریفائنریز کی طرف سے ایرانی تیل خریدنے کی طلب دکھائی دینے کے امکانات کم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی ریفائنریز کے پاس پہلے ہی تیل وافر مقدار میں موجود ہے، مشرق وسطیٰ میں تیل پیدا کرنے والے ممالک اپنے خریداروں پر زور ڈال رہے ہیں کہ وہ مطلوبہ مقدار میں تیل انہی سے خریدیں۔

شپ ٹریکنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 28 گھنٹوں میں سمندری راستوں میں ایرانی تیل کی مقدار میں ساٹھ لاکھ بیرل کا اضافہ ہوا، اس وقت سمندر میں ترسیل کے لئے 12 کروڑ 60 لاکھ بیرل ایرانی تیل موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں