آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، میری ٹائم ٹریکر
برسلز: (دنیا نیوز) میری ٹائم ٹریکر کمپنی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، جہاز رانی احتیاط سے بحال ہو رہی ہے۔
برسلز میں قائم کمپنی نے کہا ہے کہ 23 جون کو 31 بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی ہے، تجارتی اور توانائی سے منسلک دونوں جہاز آگے بڑھ رہے ہیں۔
زیادہ تر جہاز مغرب سے مشرق کی طرف جا رہے ہیں، ایرانی، عمانی اور بین الاقوامی راستے استعمال کیے جا رہے ہیں، آبی گزرگاہ امریکہ ایران مفاہمت کی یادداشت کے تحت کام کر رہی ہے۔